سیندک اور ساحل قبضہ کرنے کے بعد وفاق ریکوڈک ہتھیانے پر تلا ہے، ملک گیر احتجاج کریں گے، ڈاکٹر مالک
کوئٹہ (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے دیگر رہنماﺅں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ریکوڈک معائدے کے خلاف مورخہ 18 دسمبر بروز اتوار کو ملک گیر احتجاج کا کال دے دیا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ ریکوڈک معاہدہ کرکے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے تاریخ کا سیاہ باب رقم کیا۔ اٹھارہویں ترمیم سے پہلے ہی 1973ءکے آئین کے تحت ریکوڈک ہمارا ہے۔ سیندک اور ساحل قبضہ کرنے کے بعد وفاق ریکوڈک پر ہتھیانے پر تلا ہے جو قابل قبول نہیں۔ ساحل وسائل پر دسترس کے لیے اکابرین نے بیش بہا قربانیاں دیں۔ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور بی اے پی نے بلوچ اکابرین کی 70 سالہ قربانیوں کا قتل کیا۔ قوم پرست، جمہوریت پسند قوتوں کے ساتھ مل کر ریکوڈک بل کیخلاف احتجاج کرینگے۔ ریکوڈک ہمارے بچوں کا مستقبل ہے، ہر سطح پر اس کا دفاع کرینگے۔


