خیبر،ایف سی کی چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ، 1اہلکار زخمی
پشاور(انتخاب نیوز ) پشاور ڈویژن کے ضلع خیبر میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ کیا گیا ہے۔ایف سی کے ذرائع کے مطابق ضلع خیبر کے علاقے نالہ میں واقع چیک پوسٹ پرمشتبہافراد کی جانب سے کیے گئے دستی بم کے حملے میں ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوا ہے۔ایف سی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ زخمی ایف سی اہلکار کو طبی مرکز منتقل کیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ایف سی کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایف سی کی جوابی کارروائی کے بعد مشتبہ افرادفرار ہو گئے جنہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
Load/Hide Comments


