نابلس میں یہودی آباد کار نے گاڑی تلے روند کر 2 فلسطینی بھائیوں کو قتل کردیا
نابلس(مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین میں مغربی کنارے کے شہر نابلس کے جنوب میں انتہا پسند یہودی آباد کار نے زعترہ فوجی چوکی کے قریب جان بوجھ کر گاڑی تلے روند کر 2فلسطینیوں بھائیوں کو قتل کردیا۔قلندیا کیمپ میں یروشلم گورنریٹ کے دفتر کے ڈائریکٹر زکریا فیالہ نے کہا کہ دو نوںبھائی محمد اور مہند مطیر گاڑی کے ایک ٹائر کو ٹھیک کرنے کے لیے سڑک کے کنارے کھڑے تھے جس میں وہ اپنے خاندان کے ارکان کے ساتھ سفر کر رہے تھے کہ ایک آباد کار نے انہیں اپنی گاڑی سے ٹکر مار دی اور فرار ہوگیا۔ محمد فورا جاں بحق ہوگیا اور مہند شدید زخمی ہوگیا۔ بعد ازاں ہسپتال پہنچ کر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ بھی چل بسا۔
Load/Hide Comments


