ملک میں سیاسی پارہ ہائی، گورنر ہاؤس لاہور کے باہر بھی سکیورٹی میں اچانک اضافہ

لاہور(انتخاب نیوز )ملک میں سیاسی پارہ ہائی ہونے کے باعث گورنر ہاؤس لاہور کے باہر بھی سکیورٹی میں اچانک اضافہ کردیا گیا،گورنر ہاؤس کے باہر بھی 2 کنٹینر پہنچا دیئے گئے ۔ سپیشل پروٹیکشن یونٹ نے گورنر ہاؤس کے مرکزی گیٹ پر پوزیشنیں سنبھال لیں ،اینٹی رائٹ فورس کے 25 کے قریب اہلکار گورنر ہاؤس کے باہر پہنچ گئے ۔گورنر ہاؤس کے باہر سکیورٹی بھی کنٹینرز کے بارے میں لاعلم ہے، پولیس کی اضافی نفری بھی گورنر ہاؤس پہنچ گئی ۔واضح رہے کہ گورنر بلیغ الرحمان نے وزیراعلیٰ پرویز الٰہی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا حکم جاری کر رکھا ہے جبکہ سپیکر سبطین خان نے سپیکر کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے رولنگ جاری کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں