گوادر کسٹمز کی کاروائی، کروڑوں روپے مالیت کی چرس برآمد، 2 ملزمان گر فتار

کوئٹہ(انتخاب نیوز ) گوادر کسٹمز نے کاروائی کر تے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی چرس برآمد2ملزما ن کو گر فتار کر لیا ۔ ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق کسٹم کلکٹریٹ گوادر کے عملے نے رات گئے کراچی روٹ پر ساحلی پٹی کھیرکھیڑا چیک پوسٹ وندر کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والے ٹرالر کو روک کر جب تلاشی لی تو ٹرالر کے خفیہ 37 خانوں سےچرس بر آمد کر کے دوملزما ن کوگرفتاکر لیا ترجمان کے مطابق بر آمد شدہ چرس کی قیمت ایک کروڑ 50 لاکھ روپے بنتی ہے کسٹمز حکا م نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں