مستونگ، واپڈا کی جانب سے مختلف علاقوں میں جمپر کاٹنے کا سلسلہ، بجلی بل جمع کرنے والے صارفین بھی متاثر

مستونگ (انتخاب نیوز) واپڈا کی جانب سے مستونگ کے مختلف علاقوں میں لگائے گئے جمپر کاٹنے کا سلسلہ، جمپر کاٹنے سے بجلی کا بل ادا کرنے والے صارفین بھی زد میں آگئے۔ اس حوالے سے عوامی حلقوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس شدید سردی میں واپڈا کی جانب سے مختلف علاقوں میں لگائے گئے جمپر کاٹ دیے گئے ہیں جس سے بجلی کا بل جمع کرنے والے صارفین بھی متاثر ہورہے ہیں۔ عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے حکام بالا سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ شدید سردی میں واپڈا کی جانب سے بجلی کنکشن منقطع کرنا عوام سے زیادتی ہے،مذکورہ عمل کا نوٹس لیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں