گوادر میں حالات کشیدہ، پولیس اور مظاہرین میں آنکھ مچولی، فون سروس بند کردی گئی
گوادر (انتخاب نیوز) گوادر میں حق دو تحریک کے دھرنے پر کریک ڈاؤن کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے۔ کریک ڈاؤن کے بعد مظاہرین اور پولیس کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری۔ مظاہرین کی جانب سے پولیس کی گاڑیوں پر پتھراؤ، پولیس کا مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور لاٹھی چارج۔ تربت اور کیچ میں حق دو تحریک کے کارکنان کے گھروں پر پولیس کے چھاپے، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال، خواتین پر تشدد۔
Load/Hide Comments


