صالح بھوتانی کی قدوس بزنجو سے ملاقات، سانحہ بیلہ میں جاں بحق اور زخمیوں کیلئے معاوضے پر گفتگو
حب(انتخاب نیوز) بیلہ میں گیس سلنڈر میں جاں بحق اور زخمیوں کے لواحقین کی مالی امداد کے حوالے سے وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو سے سینئر صوبائی وزیر بلدیات ودیہی ترقی سردار محمد صالح بھوتانی اور سابق وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی شہزاد بھوتانی نے کوئٹہ میں ملاقات کی اور سانحہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سمیت زخمیوں کی مالی امداد سے متعلق تبادلہ خیال کیا، جس پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس متعلق انہوں نے کمشنر قلات ڈویژن اور لسبیلہ انتظامیہ سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے اور جیسے رپورٹ موصول ہوگی سانحہ بیلہ میں جاں بحق اور زخمیوں کیلئے مالی امداد کی رقم جاری کردی جائے گی۔ اس حوالے سے ضلع لسبیلہ اور حب کے عوامی حلقوں نے بھوتانی برادران سردار محمد صالح بھوتانی،ایم این اے اسلم بھوتانی اور شہزاد بھوتانی کی کاوشوں کو سراہا ہے۔
Load/Hide Comments


