گوادر، پولیس نے سینیئر صحافی عبید اللہ کو گرفتارکر لیا
گوادر(انتخاب نیوز)گوادر کے سینیئر صحافی کو پولیس نے گرفتار کرلیا ،تفصییلات کے مطابق گوادر پولیس نے سید ظہور شاہ ہاشمی وارڈ میں صحافی کے گھر پہ چھاپہ مارکر گوادر پریس کلب کے سابق جوائنٹ سیکرٹری حاجی عبیداللہ کو تین بیٹوں سمیت گرفتار کرلیا ہے ، پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کو دنگا فساد میں مطلوب حق دو تحریک کے اہم رکن کونسلر بلدیہ گوادر کے ماجد جوہر کے کزن ہونے الزام کے بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔ حاجی عبیداللہ روزنامہ جسارت سے وابستہ ہیں اور ان کا شمار گوادر پریس کلب کے باقی ارکان میں ہوتا ہے، گوادر کے سینیئر صحافیوں کی مداخلت پر گرفتار صحافی کے تینوں بیٹوں کو بعد میں رہا کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


