اوستہ محمد میں فائرنگ سے 2 نوجوان قتل، سبی میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی
اوستہ محمد، سبی (انتخاب نیوز) اوستہ محمد میں فائرنگ کرکے دو نوجوانوں کو قتل کردیا گیا۔ سبی میں دو دوٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی ہوگیا۔ سٹی پولیس تھانہ اوستہ محمد کی حدود مچھلی پل کے مقام پر نا معلوم افراد جوکہ موٹر سائیکل پر سوار تھے نے فائرنگ کر کے دو نوجوانوں طالب حسین اور راشد علی عمرانی کو قتل کردیا۔ اطلاع ملتے ہی سٹی پولیس موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر سول ہسپتال منتقل کردیا، جہاں پر دونوں لاشوں کا پوسٹ مارٹم کر کے ورثا کے حوالے کیا گیا۔ قتل کے واقعے کی وجوہات پرانی دشمنی بتائی جارہی ہے جبکہ مقتولین کا تعلق قبولہ کے علاقے گوٹھ محب علی عمرانی سے ہے۔ ایس ایچ او عبدالرؤف جمالی اور دیگر پولیس نے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کردی، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ علاوہ ازیں سبی میں ناڑی بینک کے قریب تیز رفتار دو موٹر سائیکلوں میں تصادکے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ہے۔ صدر تھانہ سبی کی حدود میں ناڑی بینک کے قریب تیز رفتار دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکر گئے جس کے نتیجے میں مٹھا خان ولد اللہ ڈتہ خان قوم کھوسہ سکنہ جام پور پنجاب موقع پر جاں بحق جبکہ اللہ بخش ولد محمد خان قوم چاچڑ سکنہ چاچڑ شدید ذخمی ہوئے، جس کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال لے جاتا گیا جبکہ ضروری کاروائی کے بعد جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا، مزید تفتیش صدر تھانہ سبی کی پولیس نے شروع کردی۔


