حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرلیا

اسلام آباد(انتخاب نیوز)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیرلیا۔وفاقی وزیر خزانہ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے۔ہم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتیں برقرار رہیں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بھی آئندہ 15 دنوں کیلئے برقرار رہیں گی۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت 214 روپے 80 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی، ڈیزل کی قیمت 227.80 فی لیٹر برقرار رہے گی، مٹی کے تیل کی قیمت 8 روپے76 پیسے فی لیٹر مہنگا ، مٹی کے تیل کی قیمت 171 روپے 83 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ یکم جنوری سے15جنوری تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں