خضدار میں اشیاء خوردونش،گوشت کی قیمت اور میڈسنز کی قیمتوں میں اضافہ

خضدار(انتخاب نیوز)خضدار کے عوام کو غضب کی مہنگائی کا سامنا ہے اشیائے تمام خوردونش اور گوشت کی قیمت اور میڈسنز کی قیمتوں میں جس بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے وہ عوام کی دسترس سے باہرہے عوام کی قوت خرید جواب دے چکی ہے۔ 20 کلو آٹے کا تھیلہ 2800 روپے،گِھی 500 روپے کلو، لکڑی فی من 1400 روپے، چینی 100روپے کلو، مْرغی 720 روپے فی کلو، گوشت 1400سے 1500 روپے کلو، روزمرہ کی چیزوں کی قیمتیں آسمان تک پہنچ چکی ہیں عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہیں مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کی چاندنی ہے ہر طرف من مانی قیمتوں پر عوام کو لوٹا جارہا ہے مزدور کی دہاڑی صرف 700 روپے اب 700 میں مزدور اپنے گھر کا کفالت کیسے کرے گاضلعی انتظامیہ نوٹس لیکر عوام کو ان گرانفروشوں سے نجات دلانے میں کردار ادا کرے اور روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کو چیک کریں اور سختی کیساتھ عملدرآمد کروائے کیونکہ غریب پس رہاہے بھوک سے افلاس سے مصنوعی مہنگائی سے عوام کو نجات دلائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں