کراچی بلدیاتی انتخابات، تین سیاسی جماعتوں کے کیمپس نذر آتش

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)لانڈھی نمبر 6، یو سی 3 کے وارڈ 4 میں تین سیاسی جماعتوں کے کیمپس نذر آتش کر دیئے گئے۔ آتشزدگی کے واقعے پر سیاسی جماعتوں نے الزام عائد کیا ہے کہ لانڈھی نمبر 6 میں رات گئے نامعلوم افراد نے کیمپس میں آگ لگائی جس کے بعد لانڈھی نمبر 6میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے کھلے آسمان تلے کیمپس لگا لیے۔ دوسری جانب ایس ایس پی کورنگی ساجدسدوزئی کا کہنا ہے کہ سردی سے بچنے کیلئے صبح کیمپس میں موجود افراد نے آگ لگائی، آگ نے کیمپ میں موجود سامان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم آگ لگنے کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور آگ پر جلد ہی قابو پالیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں