سندھ پولیس کا ڈیرہ اللہ یار آٹا لے جانے والے ٹرک ڈرائیوروں اور تاجروں پر مبینہ تشدد
ڈیرہ اللہ یار (انتخاب نیوز) سندھ پولیس کی اقربا پروری، ڈیرہ اللہ یار آٹا لے جانے والے ٹرکوں کو روک کر ڈرائیورز اور تاجرکو مبینہ طور پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، آٹے سے لدے ٹرک اور تاجروں کو چھڑوانے کے لیے آنے والے نائب تحصیلدار کو ریونیو عملے کے ہمراہ یرغمال بنا لیا، رپورٹ کے مطابق سندھ کے ضلع جیکب آباد پولیس اقربا پروری پر اتر آئی ڈیرہ اللہ یار آٹا لے جانے والے ٹرکوں سے بھتہ نہ ملنے پر ٹرک روک دیئے پولیس اہلکاروں نے ٹرک ڈرائیورز اور تاجر کو مبینہ طور پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا دیا جسکے باعث دو ٹرک ڈرائیور زخمی ہوگئے ڈیرہ اللہ یار کے مقامی تاجر سونو کمار کے آٹے سے لدے ٹرک جیسے ہی جیکب آباد کے صدر تھانہ کی پولیس چوکی شمبے شاہ پر پہنچے تو جیکب آباد پولیس نے ٹرکوں کو روک کر فی ٹرک دس ہزار روپے کا مطالبہ کیا ڈرائیور کے انکار پر اہلکاروں نے ٹرکوں کا بلوچستان میں داخلہ روک دیا مقامی تاجر سونو کمار کے پہنچنے پر پولیس اہلکاروں نے ٹرک ڈرائیور اور تاجر کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا آٹے سے لدے ٹرک اور تاجر کو چھڑوانے کے لیے نائب تحصیلدار ڈیرہ اللہ یار محمد ظریف گولہ ریونیو کلرک بابو عبدالغفار کے ہمراہ شمبے شاہ پولیس چوکی پر پہنچے تو سندھ پولیس نے تمام قوانین بالائے طاق رکھتے ہوئے نائب تحصیلدار کو عملے کے ہمراہ یرغمال بنا لیا اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر جعفرآباد نجیب اللہ ترین، تحصیلدار بہرام خان بگٹی، قانونگو حاجی عبدالغنی چاچڑ، پٹواری اور انجمن تاجران کے عہدیداران و تاجر برادری بڑی تعداد میں شمبے شاہ چوکی پہنچ گئے تاہم ڈپٹی کمشنر جعفرآباد کی مداخلت پر نائب تحصیلدار ریونیو عملے اور تاجر کو رہا کر دیا گیا ڈپٹی کمشنر جعفرآباد نجیب اللہ ترین نے آج بروز منگل ضلعی انتظامیہ کا اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کر لیا ہے اور معاملہ چیف سیکریٹری کے ذریعے بین الصوبائی سطح تک اٹھانے کا فیصلہ کیا دریں اثناء سندھ پولیس کی ناانصافیوں اور بھتہ وصولی اور تاجر سمیت ٹرانسپورٹرز کو تشدد کے خلاف انجمن تاجران کے صدر شمن خان عمرانی نے بھی اجلاس طلب کر لیا ہے۔


