بولان میں گیس پائپ لائن بم دھماکے سے تباہ

بولان (انتخاب نیوز) بولان میں گیس پائپ لائن بم دھماکے میں تباہ۔ اطلاعات کے مطابق بولان کے علاقے سراج آباد میں مسلح افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔ ذرائع کے مطابق کچھ دیر قبل شام 8 بجے کے وقت نا معلوم افراد نے بولان کے علاقے سراج آباد سے گزرنے والی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق گیس پائپ لائن اڑانے سے مچھ، کوئٹہ، مستونگ، قلات سمیت مختلف علاقوں کو گیس کی سپلائی آج رات کسی بھی وقت معطل ہوسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں