قوم مہنگائی میں مر رہی ہے اور قمرجاوید باجوہ دبئی میں شاپنگ کر رہے ہیں،کیپٹن (ر)صفدر

لاہور(آئی این پی)مسلم لیگ( ن) کے رہنما اور سینیئر نائب صدر مسلم لیگ ن اور پارٹی چیف آرگنائزر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ قوم مہنگائی میں مر رہی ہے اور سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ دبئی میں مہنگی شاپنگ کے مزے لوٹ رہے ہیں۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق لاہورکی مقامی عدالت میں اشتعال انگیز تقاریرکے کیس میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ میں آئین کی جنگ لڑ رہا ہوں، آئین نے مجھے حقوق دیے ہیں، مجھ پر مقدمے کے پیچھے با اثر ہاتھ تھے۔کیپٹن (ر) صفدرکا کہنا تھا کہ قوم مہنگائی میں مر رہی ہے اور سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ دبئی میں مہنگی شاپنگ کے مزے لوٹ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں