اوستہ محمد میں بڑی ڈکیتی، ڈاکو 150 تولے سونا و لاکھوں روپے لوٹ کر فرار
اوستہ محمد(انتخاب نیوز) شہر اوستہ محمد میں تاریخ کی سب سے بڑی چوری کی واردات چوروں نے گزشتہ شب شاہی بازار میں چوکیدار کو یرغمال بنا کر احسن جیولرز کے تالے توڑ کر 150تولے سے زائد سونا اور لاکھوں روپے کیش چوری کرکے فرار ہوگئے اس چوری کی واردات کے خلاف پولیس تھانہ کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایا گیا ہے واضح رہے ایک سال پہلے بھی اسی شاپ پر چوری کی ناکام واردات ہوچکی ہے اس واردات کے خلاف صرافہ ایسوسی ایشن اور تاجر برادری نے پولیس تھانہ کے سامنے احتجاجی دھرنا دے دیا ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک چوروں کو گرفتار کر کے مسروقہ سونا اور کیش برآمد نہیں کیا ہمارا احتجاجی کیمپ جاری رہے گا ۔
Load/Hide Comments


