رکن بلوچستان اسمبلی نصراللہ خان زیرے اور ان کے بیٹے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پشتونخوا ملی عوامی کے پارلیمانی لیڈر اور رکن بلوچستان اسمبلی نصراللہ خان زیرے اور ان کے بیٹے وادت خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا رکن اسمبلی نصراللہ زیرے نے گزشتہ روز اپنا ٹیسٹ کرایا تھا جس کا نتیجہ آج آیا۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد رکن اسمبلی نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کر دیا۔ واضح رہے اس سے قبل تین ارکان اسمبلی میں کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس پر وہ اپنے گھر میں ائسولیٹ ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں