برطانیہ، وزیر داخلہ کا پناہ کے متلاشی 200 بچوں کے لاپتا ہونے کا اعتراف

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کے وزیر داخلہ سائمن مرے نے پناہ کے متلاشی 200بچوں کے لاپتا ہونے کا اعتراف کرلیا،برطانوی میڈیا کے مطابق سائمن مرے نے کہا کہ تمام بچے ہوم آفس کے زیرانتظام ہوٹلوں میں رکھے گئے تھے، لاپتا بچوں میں ایک لڑکی اور 16سال سے کم عمر 13بچے شامل ہیں،برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہوم آفس کے وزیر سائمن مرے نے دو روز قبل ہائوس آف لارڈز کو بچوں کے لاپتہ ہونے کا بتایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں