بلوچستان سے ہر ماہ پندہ ارب روہے کا ٹیکس ملکی خزانہ میں جمع کرایا جاتا ہے، چیف کلیکٹر کسٹمز
کوئٹہ :کسٹمز کے عالمی دن کے حوالے سے کوئٹہ کسٹمز کلیکٹریٹ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب خطاب کرتے ہوئے چیف کلیکٹر کسٹمزعبدالقادر میمن نے کہا بلوچستان سے ہر ماہ پندرہ ارب روہے کا ٹیکس ملکی خزانہ میں جمع کرایا جاتا ہے ،اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے ایران اور افغانستان کے ساتھ مزید تجارتی گیٹ بنانا ترجیحات میں شامل ہیںکلیکٹر کسٹمز انفورسمنٹ سمیع الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ کلیکٹریٹ کوئٹہ نے گزشتہ سال مختلف نوعیت کے 1541 کیسز حل کرنے کے ساتھ ایک لاکھ دو ہزار تین سو ملین روپے کا غیر قانونی سامان بھی ضبط کیا۔تقریب کے اختتام پر سال بھر میں بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران اور اہلکاروں میں تعاریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔
Load/Hide Comments