چاغی لیویز کی کارروائی، بھاری مقدار میں ممنوعہ بھارتی ادویہ، اسلحہ و دیگر سامان برآمد، 2 افراد گرفتار

چاغی (انتخاب نیوز) چاغی لیویز فورس کی کاروائی بھاری مقدار میں ممنوعہ بھارتی ادویات اسلحہ،ودیگر سامان قبضے میں لے لیا خفیہ ذرائع کے خصوصی اطلاع پر اسپیشل لیویز اسکواڈ اور کیو آر ایف ٹیم نے کلی سلطان محمد اور کلی ملک خداداد میں دو گھروں پر چھاپہ مار کر دو افراد کو گرفتار لیا چھاپہ کے دوران مکان سے اسلحہ، گولہ بارود، اور ممنوعہ بھارتی ادویات بر آمد ہوئیں 31 عدد ریپیٹر ہتھیار، 4250 کارٹیجیز، اسلحہ اور گولہ بارود نقل و حمل کے لیے استعمال ہونے والی دو گاڑیاں ایک باکس جس میں مختلف بھارتی ممنوعہ ادویات شامل ہیں جنکی مالیت لاکھوں روپے بتایا جاتا ہے کامیاب کاروائی پر ڈی سی چاغی نے چھاپہ مار ٹیم کے لیئے نقد انعام اعلان کردیا مزید تفتیش ملزمان سے کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں