کراچی کوئٹہ روٹ پر بغیر ٹریکنگ سسٹم گاڑیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کیے جائیں گے، سیکرٹری ٹرانسپورٹ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان محمد صدیق مندوخیل کی زیر صدارت سانحہ بیلہ اور قومی شاہراہوں خصوصاً کوئٹہ کراچی شاہراہ پر حادثات کی روک تھام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں کمشنر کوئٹہ ڈویڑن سہیل الرحمن بلوچ کے علاؤہ ڈی آئی جی ہیڈکواٹر پولیس،ڈی آئی جی موثر وے پولیس،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مستونگ،سیکرٹری پی ٹی اے بلوچستان،جنرل مینجر ٹریکنگ سسٹم،صدر آل ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کوئٹہ کراچی روٹ کے علاؤہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے بسوں اور کوچز میں ٹریکنگ سسٹم کو فعال کرنے اور بغیر ٹریکنگ سسٹم والی گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا حادثات کی روک تھام کے سلسلے میں قومی شاہراہوں پر آور سپیڈنگ کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے اور سپیڈنگ کرنے والوں کے خلاف موٹروے پولیس کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ان کے لائسنس منسوخ کریں جبکہ کراچی کوئٹہ لانگ روٹ پر بغیر ٹریکنگ سسٹم والی گاڑیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کئے جائیں گے اس کے علاوہ موٹروے پولیس قومی شاہراہوں پر ٹریفک سسٹم کی نگرانی کرے گی۔دوسری جانب مسافر گاڑیوں کے ڈرائیوروں کی لائسنس چیک کرنے کے لیے بھی اقدامات کئے جائیں جبکہ جن گاڑیوں میں ٹریکنگ سسٹم نصب ہے ان کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے گی غیر فعال ہونے کی صورت میں متعلقہ گاڑی کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اجلاس میں صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان محمد صدیق مندوخیل نے کہاکہ سانحہ بیلہ جیسے حادثات کی روک تھام کے سلسلے میں سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے جن گاڈیوں میں ٹریکنگ سسٹم نصب کئے گئے ہیں ان کی باقاعدگی سے کی جائے اور دوران سفر تمام ڈرائیوروں کے لائسنس چیک کئے جائیں۔ ان کا دیگر سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا جائے اورسپیڈنگ اور مسافروں کی جان خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ اجلاس میں سانحہ بیلہ کے شہدا کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور لواحقین سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کی گئی۔


