عوام ذخیرہ اندوزوں کے ہتھے چڑھ گئے، پنجگور میں یوٹیلیٹی اسٹور سے اشیا خورونوش غائب

پنجگور (انتخاب نیوز) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں یوٹیلیٹی اسٹور میں اشیاءخورونوش غائب عوام بازار کے ذخیرہ اندوزوں کے ہتے چھڑ گئے ہیں اس کمرتوڑ مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے بازار میں مہنگائی نے غریب عوام کو سبزی کھانے کا بھی محتاج بنا دیا مٹر بھنڈی ٹماٹر پیاز 250 روپے گوشت مچھلی کبھی خوابوں میں ملے ضلع بھر میں پرائس کنٹرول کمیٹی کا نام و نشان نہیں عوامی سیاسی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ پنجگور میں یوٹیلیٹی اسٹورز خالی پڑی ہے اور یہاں کے یوٹیلیٹی اسٹور میں غریب عوام کے لیئے گھی آٹا چینی چائے پتی ودیگر اشیاءمیسر نہیں عوامی حلقے کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہمیں روزگار یا دیگر سہولیات تو فراہم نہ کر سکا مگر اس کمر توڑمہنگائی میں ہم سستے آٹے اور گھی کے لئے بھی ترس رہے ہیں انہوں نے حکومت بلوچستان سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجگور یوٹیلیٹی اسٹور میں اشیاءخوردونوش کے غائب ہونے کا نوٹس لیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں