دفاعی لائن کیخلاف سازش کسی صورت قبول نہیں ‘ حافظ حمد اللہ
خضدار (نامہ نگار) پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ عمران خان ریاست اور معیشت کو غیرمستحکم کرنے ایجنڈے گامزن ہے، پاکستان کی دفاعی لائن اور دفاعی قوت کو نشانہ بناکر انہوں نے پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کی، دفاعی قوت کے سربراہان کو میرجعفر و صادق اور غدار کہا، نیوٹرل ہونے کو جانورکہہ کر تذلیل کرنے کی کوشش کی، انہوں نے کہاکہ آج اگر اسٹیبلشمنٹ نے غیرجانبدار ہونے کا اصولی فیصلہ کیا ہے تو یہ آئین کا تقاضا ہے اس پر کاربند ہونے کا ہم سراہتے ہیں لیکن اس بنیاد پر دفاعی لائن کے خلاف سازش کسی صورت قبول نہیں، اسی طرح اسمبلیاں تحلیل کرنا بھی معیشت کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہے، وہ دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیکہ پاکستان میں سیاسی بحران اور عدم استحکام ہیں لہذا کوئی ملک تعاون نہ کریں ان خیالات کا اظہار وہ خضدار پریس کلب جنرل سیکرٹری محمد اقبال مینگل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ عمران خان نے پانچ وزارت خزانہ اور سات ایف بی آر کے چیئرمین تبدیل کیا لیکن معیشت پھر بھی مضبوط نہیں ہوا، عمران خان کی حکومت نے آئی ایم ایف سے پہلے ان کی شرائط کے مطابق معاہدہ کیا لیکن پھر اس معاہدہ کو شوکت ترین کے ذریعے سبوتاڑ کیا، انہوں نے اپنی سیاست کو بچانے کےلئے ریاست کو ڈبویا اگر پی ڈی ایم حکومت میں نہ آتی تو پاکستان میں کوئی معاملہ رونما ہو سکتا تھا لیکن پی ڈی ایم حکومت آنے کے بعد اب الحمداللہ ملک محفوظ ہے اور معیشت بھی مستحکم ہوگا۔ حالیہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے سوال پر ان کا کہناتھاکہ ہمیں عوام کا احساس ہے اور یہ ادراک ہیکہ مہنگائی بڑھ گئی ہے ہم عمران حکومت کی طرح عوام کا مذاق نہیں ا±ڑاتے، عمران خان جب وزیراعظم تھا تو وہ کہتاتھاکہ میرا کام چیزوں کی قیمتیں دیکھنا یا کم کرنا نہیں ہے جبکہ ان کے وزرا عوام کا مذاق اڑاکر کہتے تھے کہ عوام ایک وقت کا کھانا کم کریں بعض کہتے تھے کہ اگر چینی کی قیمت زیادہ ہے تو گنتی کرکے استعمال کریں لیکن ہماری حکومت یہ تسلیم کرتی ہے کہ مہنگائی زیادہ ہیں لیکن اس بحران سے ہم نکلیں گے اور آسانیاں ہوگی انہوں نےمزیدکہاکہ پہلے پی ڈی ایم کا ایجنڈا عمران خان کی حکومت ختم کرناتھااوراب ہم ان کی سیاست ختم کرکے فم لیں گے کیونکہ عمران خان کی سیاست منافقت پر کھڑی ہے جوکہ ملک اور قوم کےلئے ایک نقصاندہ امر ہے۔


