اپیکس کمیٹی اجلاس، پولیس کی اپ گریڈیشن اور سی ٹی ڈی کی استعداد کار میں اضافے کا فیصلہ

پشاور (انتخاب نیوز) اپیکس کمیٹی کے اجلاس نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لیا اور درپیش موجودہ حالات کے مطابق اس میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیا۔ اجلاس نے، نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا)، کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور پولیس کی اپ گریڈیشن، تربیت، اسلحہ، ٹیکنالوجی اور دیگر ضروری ساز و سامان کی فراہمی کے حوالے سے تجاویز کی اصولی منظوری دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خیبرپختونخوا میں فوری طور پر ‘سی ٹی ڈی’ ہیڈ کوارٹر تعمیر اور صوبہ پنجاب کی طرز پر صوبہ خیبر پختونخوا میں جدید فارنزک لیبارٹری قائم کی جائے گی، خیبرپختونخوا میں اسلام آباد اور لاہور کی طرح سیف سٹی منصوبہ شروع ہوگا جبکہ پولیس، سی ٹی ڈی کی تربیت، استعداد کار میں اضافہ کیا جائے گا، جدید آلات فراہم کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں