حاجی علی مدد جتک نے این اے 265کوئٹہ II کے ضمنی انتخاب کیلئے پارٹی کو درخواست دیدی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءسابق صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265کوئٹہ IIکے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے لئے پارٹی کو درخواست دے دی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن و سابق صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نےاین اے 265 کوئٹہ ٹو کے ضمنی انتخاب میں پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواست جمع پارٹی صدر کو جمع کروا دی ۔ انہوں نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ وہ پارٹی کے سینئر ترین ورکر ہیں اور حلقہ این اے 265کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی اور علاقے کے مخلص اور فعال رکن ہیں لہذا انہیں پارٹی کے پلیٹ فارم سے انتخاب میں حصہ لینے کےلئے ٹکٹ دی جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں