عبدالحفیظ زہری اور اہلخانہ پر کراچی میں تشدد، کوئٹہ میں رحیم زہری اور اہلخانہ کو لاپتہ کرنے کیخلاف اسلام آباد میں احتجاجی ریلی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچ یکجہتی کمیٹی اسلام آباد کی جانب سے کراچی میں عبدالحفیظ زہری اور ان کے اہلخانہ پر تشدد اور کوئٹہ میں محمد رحیم زہری اور ان کے اہلخانہ کو لاپتہ کرنے کیخلاف اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر متاثرہ افراد کے اہلخانہ اور سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی۔ بی وائے سی کی جانب سے مظاہرین نے کہا کہ کراچی میں عبدالحفیظ زہری کی رہائی کے بعد ان پر اور ان کے اہل خانہ پر حملہ، کوئٹہ میں محمد رحیم زہری کو خاندان کے پانچ افراد کے ساتھ لاپتہ کیا گیا جو انتہائی قابل مذمت عمل ہے۔ بی وائے سی حالیہ دونوں واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت اور مقتدر حلقوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ مذکورہ واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں