برسوں سے مقیم افغان باشندے پاکستان اور اس کے عوام کی عزت نہیں کرتے، چیئرمین نادرا

اسلام آباد: چیئر مین نادرا نے کہا ہے کہ ایک ہزار چار سو ستائیس افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے سے روکاجبکہ پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی نے پاکستان مین موجود افغان شہریوں سے متعلق تمام تفصیلات اور ایف نائن پارک میں لڑکی کیساتھ ریپ واقعہ پر ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی۔ بدھ کو نور عالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کا اجلاس، پاکستان میں موجود افغان شہریوں کے حوالے سے چیئر مین پی اے سی نے کہا یہاں پر چالیس سال سے افغان موجود ہیں، یہ لوگ پاکستان کے پرچم، لوگوں کی عزت نہیں کرتے، بارڈرز سے لوگ آتے ہیں ان کو کیسے اجازت دی جاتی ہے، چیئر مین نادرا نے بتایا ایک ہزار چار سو ستائیس افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے سے روکا،، نادرا میں کتنے لوگوں کے خلاف انکوائریز ہورہی ہیں پی اے سی نے معاملے پر رپورٹ طلب کر لی۔ پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی میں ایف نائن پارک میں لڑکی کیساتھ ریپ کا واقعہ بھی زیر بحث آیا، چیئرمین پی اے سی نے پوچھا پولیس اور سی ڈی اے افسران کے خلاف کیا کاروائی کی گئی، آئی جی اسلام آباد پولیس نے بتایا ایف نائن واقعے کی انوسٹی گیشن چل رہی ہے، پانچ چھ مہینوں میں 900 کیمرے لگائے، پارک میں بھی مزید کیمرے لگائے جارہے ہیں، کوشش کرینگے ایک ہفتے بعد کمیٹی کو آگاہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں