ڈیرہ بگٹی ،ریٹرننگ آفیسر کے کافلے پر فائرنگ ایک لیویز اہلکار جاں بحق 3زخمی

ڈیرہ بگٹی( انتخاب نیوز)ڈیرہ بگٹی میں بلد یا تی الیکشن ڈیوٹی پر تعینات لیویز اہلکاروں کے قافلے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈرائیورجاں بحق ،تین اہلکار زخمی ہوگئے ۔لیویز حکام مطابق گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے لوپ میں بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں ریٹرننگ آفیسر اور انتخابی عملے کی حفاظت پر مامور لیویز آفیسر لیویز فورس کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈرائیور موقع پرجاں بحق جبکہ تین اہلکار شدید زخمی ہوگئے قافلے پر حملے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر لیویز فورس کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کرجاں بحق ڈرائیور کے لاش اور زخمی اہلکاروں کو سول ہسپتال ڈیرہ بگٹی منتقل کردیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد شدید زخمی ہونے والے اہلکاروں کو شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان منتقل کردیا جبکہ لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مزید تفتیش شروع کردی

اپنا تبصرہ بھیجیں