ہمارے جیت کو ہار میں تبدیل کرنے کی کوشش کیا جارہا ہے،کامیابی کا نوٹفیکشن جاری نہیں کیا گیا تو سخت احتجاج کرینگے،سہ جماعتی اتحاد خضدار

خضدار(بیورورپورٹ)سہ جماعتی اتحاد خضدار کے مئیر اور ڈپٹی مئیر کے نامزد امیدواران میر عبدالرحیم کرد،مولانا عنایت اللہ رودینی اور بی این پی کے ضلعی صدر میر شفیق الرحمن ساسولی نے کہا ہے کہ میونسپل کارپوریشن خضدارکے انتخابات میں ہم بھاری اکثریت سے جیت چکے ہیں،ہماری جیت کو ہار میں تبدیل کر کے ریٹرننگ آفسر ہمارے مخالفین کو خوش کر رہے ہیں یہ کیسے ممکن ہے کہ اکسٹھ کے ایوان میں چھبیس ووٹ مسترد ہو،ووٹنگ سے قبل آر او نے کونسلران کو ووٹ ڈالنے کے لئے جو طریقہ کار بتایا اسی کے مطابق کونسلران نے ووٹ کاسٹ کئے اب انہیں مسترد کرنا یقینا ہمیں قابل قبول نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نیشنل پارٹی،بی این پی اور جمعیت علماء اسلام کے کارکنان کے علاوہ میونسپل کارپوریشن کے کونسلران بھی بڑی تعداد میں موجود تھے بی این پی،نیشنل پارٹی اور جمعیت علماء اسلام کے مئیر و ڈپٹی مئیر کے امیدواران میر عبدالرحیم کرد،مولانا عنایت اللہ رودینی اور بی این پی کے ضلعی صدر میر شفیق الرحمن ساسولی نے کہا کہ مئیر شب کے انتخاب میں ہم نے35 اور ڈپٹی مئیر کے انتخاب میں ہم نے 36 ووٹ لیکر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی ہے اس کامیابی کے باوجود آر او نے مبینہ طور پر جانب داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمارے مئیر شب کے 21 ووٹ اور ڈپٹی مئیر کے 20 ووٹوں کو ایک نا جائز اعتراض لگا کر مسترد کر کے ہمارے مخالفین جنہوں نے مئیر شب کے لئے 19 اور ڈپٹی مئیر کے لئے 19 ووٹ حاصل کئے ہیں انہیں کامیاب قرار دیا گیا ہم سمجھتے ہیں کہ آر او مبینہ طور پر مخالفین کے ساتھ ملا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ہم ایک بات کی وضاحت کرنا ضروری سمجھتے ہیں کہ آر او نے ہمارے کونسلران کو ووٹ کاسٹ کرنے کا جو طریقہ بتایا گیا تھاکونسلران نے اسی طریقے کے مطابق ووٹ کاسٹ کی اب موصوف جس خانے میں ووٹ لگانے کا کہا تھااسی خانے میں نشان لگانے پر ووٹ مسترد کر رہا ہے یہ کہاں کا انصاف ہے؟؟آر و کی جانب سے جب یہ متنازعہ اعلان کیا گیا تو ہم نے نتیجہ لینے سے قبل احتجاج شروع کیا دھرنا دیا جس کے ردعمل میں کمشنر قلات ڈویژن ہمارے پاس آئے تھے یقین دھانی کروایا تھا ان کی یقین دھانی کے بعد ہم نے احتجاج اور دھرنے کو ختم کر کے ڈی آر او کو ان نا انصافیوں کے خلاف درخواست دے دی ہے ہم امید رکھتے ہیں کہ ڈی آر او خضدار ہمارے ساتھ انصاف کرتے ہوئے حقیقت کے مطابق ہماری کامیابی کا نوٹفیکشن جاری کر یں گےاور ییہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اگر ہمارے ساتھ جاری نا انصافی کی تسلسل کو برقرار رکھا گیا ہماری جیت کا نوٹفیکشن جاری نہیں کیا گیا تو ہم سخت احتجاج کرینگے ضلعی انتظامیہ کا مشنری جام کرنے کے علاوہ میونسپل کارپوریشن کا ایوان کو چلنے نہیں دینگے

اپنا تبصرہ بھیجیں