افغانستان کی صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئی، روس

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکی فوج کے انخلا کے بعد افغانستان میں بین الاقوامی تخریب کار تنظیموں کی کاروائیوں میں اضافہ ہو گیا ہے، ماسکو میں مختلف ممالک کی سکیورٹی یونٹوں کے نمائندوں کی شرکت سے اور افغانستان کے موضوع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ ہمیں حالات کا احساس ہے لیکن اس سے افغانستان کی صورتحال کی اہمیت میں کوئی کمی نہیں آتی۔ افغانستان ہمارے لئے ہمیشہ ہی اہم رہا ہے اور آج اس اہمیت میں دوگنا اضافہ ہو چکا ہے کیونکہ ہم نہیں چاہتے کہ ہماری جنوبی سرحدوں پر کوئی تناو پیدا ہو،انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئی۔ افسوسناک پہلو یہ ہے کہ امریکی فوج کے انخلا کے بعد بھی ملک میں زیادہ بہتری نہیں آئی۔ بین الاقوامی تخریب کار تنظیمیں افغانستان میں اپنی کاروائیوں میں اضافہ کر رہی ہیں۔ ان تنظیموں میں القائدہ تخریب کار تنظیم بھی شامل ہے،انہوں نے کہا کہ بعض ممالک تخریب کار ی کے خلاف جدوجہد کو وجہ دِکھا کر افغانستان میں اپنی موجودگی میں اضافے کی کوششوں میں ہیں۔ افغانستان میں انسانی صورتحال بھی خرابی کی طرف جا رہی ہے۔ تقریبا 4 ملین انسان انسانی امداد کے محتاج ہیں۔ ملک میں منشیات کی تجارت میں بھی اور منشیات کی کاشت کی اراضی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ جہاں تک میرا خیال ہے گلوبل مارکیٹ کی افیون 80فیصد افغانستان ساختہ ہے”۔

اپنا تبصرہ بھیجیں