برطانیہ میں مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں، 15 افراد گرفتار
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) انگلینڈ کے علاقے مرسی میں مظاہرین اور پولیس میں جھڑپوں کے دوران ایک پولیس افسر اور دو شہری زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق جھڑپوں کے بعد پولیس نے 15 افراد کو گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ کچھ مظاہرین نے پولیس وین پر پتھراو کیا تھا، صورتحال اب کنٹرول میں ہے۔پولیس ہوٹل کے باہر پرامن احتجاج کرنے والوں کو سہولتیں فراہم کر رہی تھی، اس دوران جھڑپیں ہوئیں۔
Load/Hide Comments


