طیبہ گل کیس ،ڈی جی نیب شہزاد سلیم سے متعلق انکوائری کا آغاز

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی احتساب بیورو(نیب)کے ڈی جی شہزاد سلیم سے متعلق انکوائری کا آغاز کر دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کے خلاف انکوائری ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد کے حکم پر شروع کی گئی ہے۔ طیبہ گل نے ماتحت عدالت میں ڈی جی نیب شہزاد سلیم کے خلاف درخواست دی تھی، طیبہ گل نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ نیب میں ان سے ناروا رویہ اختیار کیا گیا، اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ نے طیبہ گل کا بیان ریکارڈ کر لیا۔ تھانہ سیکرٹریٹ میں شہزاد سلیم نے اپنا تحریری بیان بھی بھجوا دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں