ہزارہ ٹاؤن واقعہ،دھرنا ختم، ایس ایچ او معطل،11افراد گرفتار

تفصیلات کے مطابق کل ہزارہ ٹاؤن کے فسادات میں جاں بحق ہونے والے بلال روزئی کے لواحقین نے ڈی سی کوئٹہ میجر(ر) اورنگزیب بادینی کی تحریری یقین دہانی کے بعد دھرنا ختم کر دیا ہے۔ لاحقین صبح سے بیٹے کی لاش کے ساتھ انصاف کیلئے سراپا احتجاج تھے جنہوں نے ڈی سی کوئٹہ کی یقین دہانی پر احتجاج کا سلسلہ بند کر دیا۔ ڈی سی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او عزت اللہ کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعہ میں ملوث دیگر مجرموں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ اب تک 11افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ واضح رہےکہ گزشتہ روز ہزارہ ٹاؤن میں ایک تصادم کے دوران بلال نورزئی نامی نوجوان قتل جبکہ دیگر دو زخمی ہو گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں