کراچی پولیس ہیڈ آفس پر حملہ آوروں کے زیر استعمال دو گاڑیاں برآمد کرلی گئیں
کراچی (انتخاب نیوز) کراچی میں صدر پولیس لائن کے احاطے سے ایک کار ملی جس کے چاروں گیٹ کھلے ہوئے تھے۔ حکام نے بتایا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کے پی او میں کھڑی گاڑی کو کلیئر کردیا ہے، رجسٹریشن تفصیل کے مطابق گاڑی لانڈھی کے رہائشی کامران کے استعمال میں تھی۔ اس کے علاوہ کراچی پولیس ہیڈ آفس کے مین گیٹ کے پاس سے بھی ایک کار ملی ہے، حملہ آور ان دو کاروں میں سوار ہوکر حملے کیلئے پہنچے۔
Load/Hide Comments


