بلوچستان حکومت لاپتہ ماحل بلوچ کی باحفاظت بازیابی یقینی بنائے، وی بی ایم پی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا گیا کہ تنظیم کو شکایت موصول ہوئی ہے کہ گزشتہ رات کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاﺅن سے خاتون ماحل بلوچ کو جبری طور پر لاپتہ کردیا، جو باعث تشویش ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بلوچ خاتون کی جبری گمشدگی کا فوری نوٹس اور باحفاظت بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔
Load/Hide Comments