پاکستان میں گولڈ لیف سگریٹ کے فی پیک کی قیمت 500 روپے کے قریب پہنچ گئی
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں گولڈ لیف سگریٹ کے فی پیک کی قیمت 500 روپے کے قریب پہنچ گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ وفاقی حکومت نے مقامی سگریٹ پر مزید ٹیکس عائد کیا ہے۔واضح رہے کہ غیر ملکی برانڈز اور مقامی سگریٹس کے ایک پیکٹ میں 20 سگریٹس ہوتی ہیں۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مقامی سگریٹ پر ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کیا گیا ہے جس کے تحت مقامی 9 روپے سے زائد قیمت کی سگریٹ پر 16.5 روپے اور 9 روپے سے کم قیمت کی سگریٹ پر 5 روپے 5 پیسےایکسائز ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔مقامی ایک ہزار سگریٹ کی قیمت 9 ہزار سے زائد ہونے پر 16500 روپے ایکسائز ڈیوٹی عائد کی گئی ہے جب کہ مقامی ایک ہزار سگریٹ کی قیمت 9 ہزار یا کم ہونے پر 5 ہزار 50 روپے ایکسائز ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔