ماحل بلوچ کی گرفتاری کیخلاف کوئٹہ میں احتجاجی ریلی، مظاہرین نے دھرنا دے کر شاہراہ بند کردی
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچ وومن فورم کی جانب سے کوئٹہ میں عورتوں اور بچوں کی گمشدگی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ بلوچ وومن فورم کی جانب سے ڈگری کالج شال سے نکلنے والی احتجاجی ریلی کے مظاہرین نے کہا کہ بلوچستان میں عورتوں اور بچوں کو لاپتہ کیا جارہا ہے جو انتہائی تشویشناک عمل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں جان بوجھ کر حالات کو خراب کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم کوئٹہ کے غیور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ بلوچ قوم پر جاری مظالم کیخلاف اپنی آواز بلند کریں اور اس سیاسی مزاحمت میں ہمارا ساتھ دیکر مظلوم اقوام کی آواز بنیں۔ دوسری جانب احتجاجی مظاہرین نے کوئٹہ کسٹم روڈ کو گائیخان چوک کے مقام پر غیر اعلانیہ مدت تک بند کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سی ٹی ڈی کے تمام دعوﺅں کو مسترد کرتے اور ماحل بلوچ کی رہائی تک یہ دھرنا جاری رہے گا۔
Load/Hide Comments