ملک کے معاشی بدحالی کا ذمہ دار سابقہ عمرانی حکومت ہے، حافظ حمد اللہ

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان وسابق مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ عمران خان عالمی قوتوں کا مہرہ ہے انہیں اقتدار میں لانے کے بعد انکے ذریعے ملک کو بحرانوں سے دوچار کیاگیا ریاست کی بقا اور تحفظ کے لیے آئینی اور قانونی طریقہ کار کے تحت انکے حکومت کا خاتمہ کیا ملک کے معاشی بدحالی کا ذمہ دار سابقہ عمرانی حکومت ہے بہتر معاشی پالیسیاں بنانے کی بجائے آئی ایم اے پر انحصارکیاگیا انکے آئی ایم ایف کے ساتھ عوام دشمن معاہدوں کی وجہ سے قوم آج مہنگائی کی چکی میں پستی جا رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز جامعہ اسلامیہ بحرالعلوم کریمیہ ضلع شکار پور کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان سالانہ دستارفضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کانفرنس سے جمعیت علما اسلام کے صوبائی اور مقامی رہنماں سمیت دیگر علما کرام نے بھی خطاب کیا ۔ مولانا حافظ حمداللہ نے کہاکہ انہوں نے کہا کہ زمان پارک میں چھپا فتنہ گر ملک میں فتنہ و فساد پھیلانے کی سازش کر رہاہے قوم ان سازشی اور فتنہ گر عناصر کی سازشوں سے ہوشیار رہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک کی تمام سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر بیجا تنقید کی بجائے وحدت کا مظاہرہ کریں ملک تاریخ کے بدترین معاشی بحران سے گزر رہاہے پی ڈی ایم ملک کو بچانے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں