ورلڈ بینک کی مالی معاونت سے چاغی کے 2 سو افغان مہاجرین کو روزگار کے حصول کی تربیت

دالبندین (آن لائن) ورلڈ بینک کی مالی معاونت سے ضلع چاغی کے 200 افغان مہاجرین کو تربیت دے کر ٹول کٹس فراہم کردئیے گئے تاکہ وہ روزگار حاصل کرکے اپنے خاندانوں کی کفالت کرسکیں۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک اور حکومت بلوچستان پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی تعاون سے انوویٹیوہ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیراہتمام بلیپ پروجیکٹ کے پینتالیس روزہ تربیتی کورس کے اختتام پر 200 شرکائ کو سن ڈرائیر اور کچن گارڈننگ کے ٹول کٹس تقسیم کیئے گئے۔ تقریب کے مہمان خاص بلیپ پروجیکٹ کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر آفتاب بلوچ تھے یو این ایچ سی آر کے نمائندے عبداللہ رضا کمشنریٹ فار افغان رفیوجیز کے نمائندے جنید احمد مینگل آئی ڈی او کے ریجنل کوارڈینیٹر عتیق الرحمان بادینی آئی ڈی او ضلع چاغی کے کوارڈینیٹر حاجی عبدالرحمان بادینی ڈسٹرکٹ فیلڈ آفیسر گل گوہر جمالدینی رفیوجیز کے رہنما محمد خان یوتھ رہنما نقیب اللہ نے تقریب میں شرکت کی تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا آئی ڈی او بلیپ پروجیکٹ کے زریعے صوبے کے آٹھ اضلاع میں چار ہزار سے زاہد افغان مہاجرین جن میں خواتین اور مرد مستحقین شامل ہیں کو تین ٹریڈ کے کچن گارڈننگ پولٹری فارمنگ اور سن بیسڈ فوڈ ڈرائنگ کی ہنر سکھا کر روزگار کے مواقع فراہم کر رہی ہیں اس پروجیکٹ کا مقصد افغان مہاجرین کو ان کے گھر کی دہلیز پر ہنر مند بنانا ہے تاکہ وہ روزگار حاصل کرکے اپنی خاندان کی آسانی سے کفالت کرسکیں۔ ان کے مطابق ادارے کا مقصد روزگار کے مواقع پیدا کرکے غربت میں کمی لانا ہے اس مقصد کے لیے حکومت اور غیرسرکاری ادارے مل کر اقدامات کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی فلاح و بہود کے لیئے حکومت اور غیرسرکاری ادارے ایک عرصے سے کام کررہے ہیں اس موقع پر دو سو مستحقین میں کچن گارڈن اور سن بیسڈ فوڈ ڈرائنگ کے ٹول کٹس تقسیم کیئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں