بارکھان واقعے کے خلاف کوئٹہ میں دھرنا دوسرے روز بھی جاری

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بارکھان میں خاتون سمیت تین افراد کے قتل کے خلاف مری قبائل کا کوئٹہ کے ریڈ زون میں دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے جی پی اوچوک پر بارکھان واقعے کے خلاف مقتولین کے رشتے داروں اور مری قبیلے کا میتوں کے ساتھ دھرنا جاری ہے ۔دھرنے میں شریک آل پاکستان مری اتحاد کے رہنماؤں نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ عبدالرحمان کھیتران پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا جائے۔رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ بارکھان واقعےکی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے اور نجی قید میں موجود دیگر 5 بچوں کو بازیاب کیا جائے۔جہانگیر خان مری نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ بارکھان واقعے کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے۔مری اتحاد کے رہنماؤں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی وہ بارکھان واقعے کا از خود نوٹس لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں