دالبندین میں چوری اور رہزنی کی وارداتوں میں اضافہ انتظامیہ کی ناکامی ہے، نیشنل پارٹی

دالبندین (آن لائن) نیشنل پارٹی دالبندین کے پریس ریلیز میں دالبندین میں بدامنی چوری اوررہزنی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انتظامیہ کی ناکامی قرار دی بیان میں کہاگیا کہ پولیس اور انتظامیہ دالبندین کے شہریوں کوتحفظ دینے اور چوروں کے خلاف کاروائی کرنے میں مکمل ناکام ہوچکےہے پہلے رات کی تاریکی میں ایسے واقعات ہوا کرتے تھے اب پولیس اور لیویز کی ناکامی کو دیکھتے ہوئے دن کے اوقات میں چوری اور ڈکیتی کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔دن دھاڑے اوباش نوجوان ڈاکو اور چور لوگوں کو گن پوائنٹ پرنہایت دیدہ دلیری سے وارداتیں کررہے ہیں ایسالگ رہاہے کہ ان چوروں ڈاکووں کو کسی طاقتور کی سرپرستی حاصل ہے جو انتظامیہ بے بس نظرآرہی ہے بیان میں مزید کہاگیاکہ پولہس اور لیویز کی ذمہ داری ہے کہ وہ علاقہ میں امن وامان کوبرقراررکھیں اور لوگوں کوتحفظ فراہم کریں اب لوگوں سے موبائل اور موٹرسائیکل چھیننے کے واقعات جاری ہے ایسے واقعات میں اگر کل کو کسی نے اپنے جان ومال کے لئے مزاحمت کی تو خدشہ ہے کہ کوئی دلخراش واقعہ رونما نہ ہو اورکسی کی جان بھی جاسکتی ہے معاشرے کو مزید بگاڑ سے بچانے کے لئے ضروری ہے کہ پولیس اور لیویز اپنی ذمہ داریوں کوایمانداری سے پوری کریں نیشنل پارٹی عوام کی جان ومال کی تحفظ کے لئے انتظامیہ کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے سے گریز نہیں کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں