جیل بھرو منصوبہ بھی ناکام ہوگیا، نیازی سوشل میڈیا کے فیک اکاﺅنٹس پر زندہ ہے، ترجمان جے یو آئی
کراچی (انتخاب نیوز) تحریک انصاف کے کارکنوں کو نفسیاتی مریض بنانے کیلئے نیازی کی جیل بھرو تحریک میں عدم دلچسپی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ جمعیت علماءاسلام کے ترجمان اسلم غوری نے اپنے بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کے لیڈر آگے، پولیس پیچھے، قوم اس تفریح سے لطف اندوز ہو رہی ہے۔ نیازی کا جیل بھرو منصوبہ بھی حسب توقع ناکام ہوچکا، اب کوئی اور چورن بیچے۔ اس دماغی مریض کو اس کے کارکن بھی پہچان گئے ہیں، اسی لئے کارکنوں نے فسادی منصوبہ ناکام بنادیا۔ عمران نیازی صرف سوشل میڈیا کے فیک اکاو¿نٹس پر زندہ ہے۔ عملی میدان میں زیرو ہوگیا ہے۔ تحریک انصاف کارکنان اس ذہنی مریض کے غیر ذمہ دارانہ اور غیر سنجیدہ فیصلوں پر عمل نہ کریں۔ عمران نیازی کا واحد مقصد انارکی پھیلانا ہے۔ عمران نیازی کو پاکستان کے معاشی حالات سے کوئی دلچسپی نہیں۔
Load/Hide Comments


