ماحل بلوچ کی گرفتاری کیخلاف پسنی میں مظاہرہ

پسنی (بیورورپورٹ) ماہل بلوچ کی اغواءنماگرفتاری کے خلاف حق دو تحریک خواتین ونگ کی جانب سے پسنی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا ،ماہل بلوچ پر قائم جعلی مقدمات فوری طور پر ختم کیئے جائیں تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں گرفتار ماہل بلوچ کی اغواءنما گرفتاری کے خلاف حق دو تحریک خواتین ونگ کی جانب سے پسنی پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،احتجاجی مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڑ اُٹھا رکھے تھے جن پر ماہل بلوچ کی اغواءاور اس پر تشدد کرنے کے خلاف نعرہ درج تھے ،حق دو تحریک کے خواتین نے کارکنان نے حکومت بلوچستان کے خلاف نعرہ بازی بھی اس موقع پر حق دو تحریک کے لیڈی کونسلر نسیمہ بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناصرآباد کی رہائشی بلوچ خاتون کو کوئٹہ میں اسکے گھر سے اٹھا کر پھر اسے دہشت گرد ظاہر کرکے اسکے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کردینا ناانصافی ہے اور یہ اسلام اور بلوچ روایت کے منافی عمل ہے انہوں نے کہاکہ ریاست ایک نہتے بلوچ خاتون سے اتنا خوف زدہ ہے کہ اسے ہتھکڑیاں پہناکر عدالتوں میں لایا جار ہے انہوں نے کہاکہ بلوچ قوم پر اس طرح کے ظلم وزیادتی روا رکھنا انسانیت کی توہین ہے انہوں نے مطالبہ کیا ماہل بلوچ کے خلاف جعلی اور ناجائز مقدمات فوری طور پر ختم کرکے اسے رہا کیا جائے وگر حق دو تحریک اس ناانصافی کے خلاف ہرفورم پر احتجاج جاری رکھے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں