شمالی وزیرستان، فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 تخریب کار ہلاک، 2 گرفتار، 2 اہلکار جاں بحق

وانا (انتخاب نیوز) شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکورٹی فورسز اور تخریب کاروں کے درمیان فائرنگ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکورٹی فورسز اور تخریب کاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 تخریب کار مارے گئے، 2 کو گرفتار کرلیا گیا۔ سیکورٹی فورسز اور تخریب کاروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی عمران اللہ اور سپاہی افضل خان جاں بحق ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک اور گرفتار تخریب کاروں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ ملزمان سیکورٹی فورسز اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ علاقے میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں