ترکیہ کے صوبے ملاتیا میں ایک بار پھر زلزلہ، شدت 5.6 ریکارڈ، متعدد عمارتیں تباہ
استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک ) ترکیہ کے صوبے ملاتیا میں ایک بار پھر زلزلہ، شدت 5.6 ریکارڈ۔ ترک ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ کے مطابق ترک صوبے ملاتیا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی اور گہرائی 6.96 کلو میٹر تھی۔ ترک ایجنسی نے بتایا کہ زلزلے کے باعث ملاتیا میں فیکٹری گرگئی جس کے ملبے تلے دب پر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ترک ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی منیجمنٹ کے مطابق زلزلے کے باعث متعدد عمارتیں تباہ ہوگئیں اور 69 افراد زخمی ہوگئے۔ ترک ایجنسی کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ 6 فروری کو آنے والے زلزلوں میں ترکیہ میں 44 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے جبکہ سیکڑوں عمارتیں تباہ ہوگئیں۔
Load/Hide Comments


