غریب، بے قصور محنت کشوں کو مارنے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں، میرقدوس بزنجو

کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ہر نائی کے علا قے خوست میں کوئلہ کانکنوں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ غریب اور بے قصورمحنت کشوں کو مارنے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں،واقعہ انتہائی افسوسناک اور انسانیت سوز ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہی۔ انہوں نے واقعے میں 4 کانکنوں کے جاں بحق اور تین کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ ایسے قابل نفرت عمل میں ملوث عناصر سخت ترین سزا کے حق دار ہیں دنیا کا کوئی بھی مزہب اور معاشرہ بے گناہ لوگوں کا خون بہانے کی اجازت نہیں دیتا، انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے بد ترین واقعہ میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل برو¿ے کار لائے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ مائننگ کے علاقوں میں سیکورٹی کو مزید سخت کیا جائے۔وزیراعلیٰ نے جاں بحق کانکنوں کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ حکومت لواحقین کی بھرپور معاونت کریگی،زخمی کانکنوں کا علاج حکومتی اخراجات پر کرایا جائے گاانہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومین کی مغفرت اور لواحقین کو صبر عطاءکرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں