یورپی یونین کے تعاون سے گوادر میں بلدیاتی نمائندوں کی تربیتی ورکشاپ

گوادر:یورپی یونین یو سی ایل جی کی تعاون سے لوکل کونسل ایسوسی ایشن بلوچستان کے زیر اہتمام گوادر کے مقامی ہوٹل میں بلدیاتی نمائندوں کے لئے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیاتربیتی ورکشاپ میں مکران کے چار اضلاع گوادر، کیچ،.پنجگور اور آواران کے نو منتخب بلدیاتی نمائندوں نے شرکت کی اس موقع پر لوکل کونسل ایسوسی ایشن بلوچستان کے نائب صدر فداحسین دشتی کا کہنا تھا کہ اس تربیتی ورکشاپ کا مقصد نو منتخب بلدیاتی نمائندوں کو سالانہ منصوبہ بندی، لوکل گورنمنٹ کے قوانین، نمائندوں کی ذمہ داریاں، ان کے اختیارات سمیت بلدیاتی سسٹم سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔ تربیتی ورکشاپ میں بلدیاتی نمائندوں کے علاوہ سیاسی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بھی شرکت تھی جن میں خواتین بھی شامل تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں