بلوچ قوم نے ہمیشہ قومی رواداری، عدل و انصاف یگانگت اور کلچر کو فروغ دیا، نواب ثنا اللہ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ زہری کی جانب سے بلوچ ثقافتی دن کی مناسبت سے پیغام میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے بلوچ قوم کو قومی ثقافتی دن دل کی گہرائی سے مبارک ہو۔ بلوچ قوم اپنی صدیوں پرانی روایات کے باعث دنیا بھر میںآج بھی زندہ ہے۔ بلوچ قوم نے ہمیشہ قومی رواداری، عدل و انصاف یگانگت اور کلچر کو فروغ دیا ہے ۔ زندہ قومیں اپنی ثقافت اور شناخت کو برقرار رکھنے کےلئے اپنے ثقافتی دن مناتی ہیں۔ زندہ اور باشعور قومیں کبھی بھی اپنی روایات نہیں بھولتیں اوربلوچ قوم اپنی منفرد روایتوں کی امین ہے۔ بلوچی ثقافت، طرز زندگی بودوباش، پہناوا اور پکوان بلوچ کلچر کو نمایاں اور منفرد بناتا ہے۔ بلوچ کلچر ڈے منانے کا مقصد ان تمام بلوچی روایات کو زندہ رکھنا ہے جو وقت کے ساتھ معدوم ہوتی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں