خضدار میں 3 دن میں خانہ شماری نہیں ہوسکتی، مزید دو دن کا اضافہ کیا جائے، آل پارٹیز

خضدار : آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ایڈوکیٹ عبدالحمید بلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ خانہ شماری کے دورانیہ میں مزید دو دن کا اضافہ کیا جائے۔۔ انہوں نے کہا کہ خضدار رقبہ کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا ضلع ہے تین دن کے اندر خانہ شماری کا عمل مکمل کرنا ممکن ہی نہیں ہے۔۔ اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ دور دراز کے بہت سے علاقوں میں مردم و خانہ شماری کے عملہ کو پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے جبکہ بہت سے علاقوں میں جس ٹیب پر خانہ شماری ہونا ہے اس میں خرابی کی اطلاعات بھی سامنے آِئی ہیں دوسری طرف دو دن سے ضلع بھر میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ خانہ شماری کا عمل اگر متاثر ہوا تو مردم شماری کے عمل میں مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے علاقے کے وسیع تر مفاد اور مردم و خانہ شماری کے قومی عمل کو بہتر انداز میں نبھانے کے لیئے ضروری ہے کہ خانہ شماری کے عمل کو مکمل کرنے کے لیئے عملہ کو مزید دودن کا وقت دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں